19 اپریل، 2024، 1:52 PM

اصفہان کے فضائی دفاعی نظام نے ایک مشکوک چیز کو نشانہ ہے، جنرل موسوی

اصفہان کے فضائی دفاعی نظام نے ایک مشکوک چیز کو نشانہ ہے، جنرل موسوی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ آج صبح اصفہان کی فضا میں ہونے والا دھماکہ ایک مشکوک چیز پر طیارہ شکن دفاعی نظام کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوا۔ تاہم کوئی حادثہ یا نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف امیر میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اصفہان میں ہونے والے دھماکے کی گونج کے بارے میں کہا: آج صبح اصفہان کی فضا میں ہونے والا دھماکہ کسی مشتبہ چیز پر دفاعی نظام کی فائرنگ کا نتیجہ تھا جس سے کوئی حادثہ یا نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ماہرین واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں، نتائج موصول ہوتے ہی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

News ID 1923421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha